مقبوضہ کشمیر سے لداخ کو الگ کرنے پرکارگل کے لوگ پھٹ پڑے

مقبوضہ کشمیر سے لداخ کو الگ کرنے پرکارگل کے لوگ پھٹ پڑے، بدھ اکثریتی علاقے لداخ کی سرحد پر واقع مسلم اکثریتی علاقے کارگل میں نئی دہلی انتظامیہ کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہندو قومیت پرست حکومت کو ملک کا سیاسی نقشہ تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کارگل کی دینی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں عوامی رائے لئے بغیر علاقے کے بارے میں اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں