مقبوضہ کشمیر میں 8سالہ آصفہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا بدترین واقعہ ،مشہور بھارتی اداکاراؤں کے احتجاج نے نریندر مودی کو دنیا بھر میں کسی سے آنکھ ملانے کے قابل بھی نہ چھوڑا

مقبوضہ کشمیر میں 8سالہ آصفہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا بدترین واقعہ ،مشہور بھارتی اداکاراؤں کے احتجاج نے نریندر مودی کو دنیا بھر میں کسی سے آنکھ ملانے کے قابل بھی نہ چھوڑا 

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے نت نئے مظالم کے ساتھ ساتھ انتہا پسند ہندوؤں کامسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہے تاہم مقبوضہ وادی میں رواں سال 17جنوری کو ایک8سالہ معصوم مسلمان بچی آصفہ کا اغوا، پھر کئی جنونی ہندوؤں کی جنسی زیادتی اور بعد ازاں اسے بے دردی کے ساتھ قتل کر کے اس کی لاش کو جنگل میں پھینکنا ایک ایسا گھناؤنا اور وحشیانہ طرز عمل ہے کہ جسے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،انڈیا میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اس سے پہلے تو شائدمقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر لمبی تان کر سوئی ہوئی تھیں لیکن اس ننھی معصوم کلی کے وحشیانہ قتل اور عصمت دری کے واقعہ نے انہیں بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے دوسری طرف بھارتی فلم انڈسٹری بھی اس وحشیانہ طرز عمل کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور اس بربریت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں ،اب معروف اداکارائیں بھی میدان میں آئی ہیں اور ایسا احتجاج کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو دنیا میں کسی کے ساتھ آ نکھ ملانے کے قابل بھی نہیں چھوڑا ۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 8سالہ ننھی کلی کو اغوا کر کے گینگ ریپ کا نشانہ بنانا اور پھر بے دردی کے ساتھ اسے قتل کر کے لاش جنگل میں پھینکنا ایک ایسا گھناؤنا اور شرمناک فعل ہے کہ ہندوستانی تاریخ میں اس کی مثال ملنا مشکل ہے ۔ کسی 8سالہ بچی کے ساتھ گینگ ریپ کے اس بدترین واقعہ پر جہاں ہر طرف احتجاج ہو رہا ہے وہیں پر بالی اداکارائیں بھی تڑپ اٹھی ہیں اور اس گھناؤنی واردات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔معروف بھارتی اداکاراؤں سوارا بھاسکر،ہما قریشی،کالکی کوچین،ریچا چڈا سمیت دیگر بھی اس درندگی پر خاموش نہیں رہ سکیں اور انہوں نے ’’پلے کارڈ‘‘ اٹھا کر سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں شیئر کی ہیں ۔بھاسکر،ہما قریشی،کالکی کوچین،کنکنا سین اور ریچا چڈا  سمیت دیگر نے ہاتھوں میں جو ’’پلے کارڈ‘‘ اٹھایا ہوا ہے اس پر انہوں نے تحریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں ہندوستان ہوں ،میں شرمندہ ہوں ،آصفہ کو انصاف چاہئے ،8سالہ بچی کا گینگ ریپ ،قتل کی جگہ مندر ،لعنت ہے ہم پر ،چپ توڑو اور کچھ کر کے دکھاؤ ‘‘ان مشہوراداکاراؤں جو سماجی مسائل پر ہمیشہ کھل کر اظہار خیال کرتی ہیں ،اس اندوہناک واقعہ پر بھی انہوں نے اپنے شدید غصے کا اظہار کیا ہے جبکہ اس معصوم بچی کے ساتھ ہونے والی درندگی پر انکا غصہ ان دونوں کی آنکھوں سے جھلک رہا ہے،ان ہندوستانی اداکاراؤں  کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ تصویریں بڑی تعداد میں وائرل ہو رہی ہیں جبکہ پورے ہندوستان میں 8 سالہ بچی کے شرمناک قتل پر احتجاج کی یہ لہر شدت اختیار کر رہی ہے جبکہ  جاری احتجاج میں سیاست دان ، فلمی ستارے ،کھلاڑی ، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور قاتلوں کے خلاف شد ید احتجاج کیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ رواں سال10 جنوری میں بکروال کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی8سالہ بچی آصفہ کو کٹھوا کے علاقے رسانہ سے اغوا کرنے کے بعد ایک ہفتے تک محصور رکھا گیا، اسے نشہ آور ادویات دی گئیں اور پھر گاؤں کے مندر میں 6 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کا گلا دبا دیا، بعدازاں بچی کو نیم مردہ حالت میں ایک جنگل میں لے جایا گیا اور وہاں اس کے سر پر ایک بڑا پتھر مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کی گئی 15 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں کہا گیا کہ بچی کا اغوا، زیادتی اور قتل ایک ’’سوچا سمجھا منصوبہ‘‘ تھا، جس کا مقصد اس مسلمانوں کو یہاں سے نکالنا تھا۔پولیس چارج شیٹ کے مطابق بچی سے زیادتی کرنے والے 6 افراد میں سے 2 ایسے بھی تھے، جنہیں خاص طور پر اپنی جنسی ہوس پوری کرنے کے لیے میروت سے بلوایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں