اس ہفتہ ملکہ سونیا اسٹاک ہوم میں گرافکس کی نمائش کا افتتاح کرنے تشریف لے گئیں۔اس نمائش میں ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے چودہ آرٹسٹوں کا کام رکھا گیا تھا۔ جبکہ ایوارڈ جیتنے والے ڈینش آرٹسٹ Svend-Allan Sørensen سوینڈ آلا ن کا کام بھی نمائش میں شامل تھا۔
ایوارڈ میں چار ملین ڈالر کی گرانٹ اور Ole Larsen’s workshop اولے لارشن ورکشاپ میں اعلیٰ تربیت کا اعزاز شامل ہے۔
اس کے علاوہ سن دو ہزار بارہ کی ایوارڈ ونر Tina Kivinen ٹینا کا کام بھی رکھا گیا تھا اور فائونڈیشن کے سربراہ شیل اور ملکہ سونیا کا کام بھی نما ئش کے لیے رکھا گیا تھا۔
ملکہ سونیا نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہاکہ جب میں نے کام شروع کیا تو یہ نمائش میرا ایک خواب تھا ۔اب اس ایوارڈ کو بین الاقوامی طور پر دیا جائے گا اور اسکا نام ملکہ سونیا پرنٹ ایوارڈ رکھا جائے گا۔