ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

ممتاز عالم دین اورمذہبی سکالرمولانا طارق جمیل ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ۔مولانا طارق جمیل کو منگل کے روز سینے میں شدید تکلیف کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انجیوگرافی کے بعد انہیں ایک سٹنٹ ڈالا ۔ڈاکٹروں کی جانب سے مولانا طارق جمیل کو چوبیس گھنٹے تک زیر نگرانی رکھا گیا اور گزشتہ روز روبصحت ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ گزشتہ روز بھی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے ہسپتال جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں