منہ کے چھالوں کے علاج کے لئے امرود یا جنبیلی کے تازہ پتے 25گرام لے کر ایک پاﺅ پانی میں ابالیں اور اس پانی سے صبح و شام کلیاں کریں۔ بہت جلد چھالوں سے نجات مل جائے گی۔
ناریل کی جڑ کو پانی میں ابال کر غرارے کرنے سے حلق کے چھالے دور ہوجاتے ہیں۔
روزنامہ امت کے مطابق منہ میں آبلے پڑجائیں تو سہاگہ دو تولے باریک پیس کر خالص شہد 14 تولے اور گلیسرین ایک تولہ میں ملا کر چھالوں پر لگائیں۔ زبان کے پھٹنے اور منہ کے آبلوں سے نجات حاصل ہوگی۔
ناریل کا تیل لگانے سے منہ کے چھالے ختم ہوجاتے ہیں۔
مازو، پھٹکری اور کتھا ہم وزن ملا کر پیس لیں۔ دن میں دو تین مرتبہ یہ سفوف زبان پر چھڑکنے سے چھالے ختم ہوجاتے ہیں۔
عرق لیموں پانی میں ابال کر غرارے کرنے سے منہ کے چھالے رفع ہوجاتے ہیں۔