موسم سرماء کی آمد کے ساتھ ہی ٹائر چوراورانکے گروہ متحرک ہو گئے پہیں۔عام طورسے ونٹر ٹائر گیراج یا اسٹورز میں اتار کررکھ دیے جاتے ہیں۔لیکن جیسے ہی کار مالکان اپنی گاڑی کے ٹائرتبدیل کرتے ہیں آس پاس موجود ٹائرچوریا انکے گروہ کے ارکان گاڑی کے ٹائر چرا لیتے ہیں۔اس بات کا امکان
وقت اور بھی ذیادہ ہو جاتا ہے جب کار مالکان کا گھر ایسی جگہ پرواقع ہو جہاں سے ذیادہ ٹریفک کا گزر ہوتا ہو۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر یہ ٹائر گیراج کے باہر سے چوری ہوئے ہوں تو انکی انشورنس کی رقم بھی آدھی یا اس سے کم مل تی ہے۔جبکہ ایک ٹائر کی قیمت پانچ تا دس ہزار کراؤن تک کی ہو سکتی ہے۔اس طرح چار ٹائر چوری ہونے کی صورت میں اسی ہزار کراؤن تک کا نقصان ہوتا ہے۔
عام طور سے ناروے کے انتہائی شمالی شہروں اور علاوقں میں جن میں تھرومسو،فن مارک اور شامل ہیں۔
ونٹر ٹائر تبدیل کرنے کے اہم ٹپس
ناروے میں انتہائی شمالی علاقوں میں عام طور سے پندرہ اکتوبریا اس سے بھی پہلے ونٹر ٹائر حسب ضرورت تبدیل کیے جاتے ہیں۔ٹائر تبدیل کرتے وقت ان کی گہرائی کم از کم تین تا چار سینٹی میٹر ہونی چاہیے۔
گاڑی کے ٹائر ہر چار سال بعد نئے ٹائر خرید لینے چاہیں۔
ٹائر تبدیل کرتے وقتنئے اور پرانے دونوں طرح کے ٹائروں کی ہوا چیک کر لیں۔
اگر کسی گاڑی میں فالتو ٹائر نہ ہو تو خرید لیں۔
گاڑی میں ٹائر تبدیل کرنے کا مکمل سامان موجود ہونا چاہیے۔

Recent Comments