سٹار ٹور کمپنی (Star tour Travel Company) کے مطابق ہر سال ایک لاکھ بیس ہزار نارویجن ترکی کی جانب سفر کرتے ہیں کیونکہ ترکی ایک بہت معروف سیاحی مرکز ہے ۔ ترکی کے معروف سیاحتی مقام ہونے کی کئی وجوہات ہیں ایک تو وہاں کا کرایہ بہت کم ہے اور دوسرا وہاں کی پروازیں بہت آرام دہ ہیں ۔ ترکی کی پروازوں کے ٹکٹ نارویجنز کو بہت آسانی سے میسر آجاتی ہیں ترکی میں شاپنگ بہت سستی ہے جس کی وجہ سے نارویجنز ترکی جانا پسند کرتے ہیں ۔ ترکی اس وقت ایک بہت بڑا سیاحتی مقام بن چکا ہے کیونکہ وہاں بہت سارے کلچر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔