خواتین کو ہمیشہ ہی سے اپنے پاﺅں خوبصورت رکھنے کا شوق ہوتا ہے اور اس کے لئے وہ مہنگی کریموں اور علاج سے بھی دریغ نہیں کرتیں لیکن آج ہم آپ کو انتہائی آسان طریقہ بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ کے پاﺅں صاف اور شفاف ہوجائیں گے۔
اس نسخے پر عمل کرنے کے لئے آپ کو دن میں چند لمحے اور باورچی خانے میں موجود دو چیزیں درکار ہوں گی۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں:
اجزائ
بیکنگ سوڈا دو سے تین کھانے کے چمچ
دودھ تین سے چار کپ
بنانے کا طریقہ
دودھ کو نیم گرم کرنے کے بعد اسے کسی بڑے بیسن میں ڈال دیں۔اب اس دودھ میں اپنے پاﺅں 5منٹ تک رکھیں اور پھر اس میں بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کردیں۔اس کے بعد اپنے پاﺅں کو اس محلول میں مزید چند منٹ تک بھگوکررکھیں اور پھر پاﺅں کو کسی صاف تولیے سے پونچھ لیں۔آپ چاہیں تو اس ٹریٹمنٹ کے بعد کوئی کریم یا لوشن لگالیں۔چند دنوں تک یہ عمل کرنے سے آپ کو واضح فرق نظر آنے لگے گا۔
یہ پاؤں سنوارنے کا طریقہ بہت اچھا ہے۔ہمارے پاؤں بیچارے ہمارا سارا بوجھ دن بھر اٹھائے پھرتے ہیں اور ہم انکا ذرا خیال نہیں رکھتے۔میں اپنے پاؤں پر تویہ طریقہ ضرور آزماؤں گی۔مگر اپنی امی کے پاؤں پر بھی کیونکہ ماں کے پاؤں تلے جنت ہوتی ہے۔
خوشبخت جہاں