میانوالی سے شائع ہونے والے علمی و ادبی مجلہ سہ ماہی تمام کی لائبریری کو معروف افسانہ نگار، ناول نگار، خاکہ نگار اور نقاد محمد حامد سراج کی جانب سے کتابوں کا تحفہ

میانوالی۔ معروف افسانہ نگار، ناول نگار،خاکہ نگار اور نقاد محمد حامد سراج گزشتہ کئی برسوں سے افسانہ نگاری،خاکہ نگاری،معاصرین ادب اور کلاسیکی ادب پر بیش بہا کام کی بنا ء پر شہرت رکھتے ہیں۔محمد حامد سراج کے اب تک افسانہ ،خاکہ،ناول اور سوانح حیات پر مشتمل سات مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔بین الاقوامی شہرت کی حامل ”میا”(خاکہ نگاری) کے اب تک سات ایڈیشن آچکے ہیں۔گزشتہ روز سہ تمام کی لائبریری میں آمد پرمحمد حامد سراج نے سہ ماہی تما م کو 60 کتابوں کا تحفہ دیا۔ یہ کتابیں اردو زبان میں ہیںاور اسلام،تاریخ، پاکستان اور ادب سے متعلق ہیں۔یہ کتابیں ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔ادارہ تمام محمد حامد سراج کا اس قیمتی تحفے پر شکریہ ادا کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں