دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔۔خدا کی قسم دل کو وہ زخم لگا ہے کہ ناسور بنتا جا رہا ہے کیونکہ کوئی ایسا مسیحا دکھائی نہیں دیتا جو اس قوم کی آنکھوں پہ لگی سلائیاں کھول دے۔۔ٹھیک ہے میرا درد بے معنی ہو گا میرا لفظ لفظ بوسیدہ ہو گا۔۔لیکن تم لوگ ہاں تم لوگ تو پڑھے لکھے طبقے سے تعلق رکھتے ہو نا کیا تمہیں دکھائی نہیں دیتا۔۔کیا تمہیں سنائی نہیں دیتا۔۔تم نے اپنے لیڈر کی وہ تقریر ضرور سنی ہو گی۔۔ارے وہی جسکا نام تم لوگ پرویز خٹک لیتے ہو۔۔میں اسکے کہے الفاظ نہیں دہرا سکتی و اللہ کبھی اتنی روشن خیالی میرے لفظوں میں نہیں آ سکتی۔۔
انکی تقریریں سننے تم اپنی ماوں بہنوں بیٹیوں کے ساتھ جاتے ہو جنکی زبانیں گندے بازاری الفاظ سے لتھڑی ہوئی ہیں۔۔کیسے سونپ سکتے ہو تم میرا یہ پاک وطن اتنے گندے ہاتھوں میں۔۔تم نے بھی دیکھی ہونگی نا اپنے لیڈر شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی بے حیائی کی تمام حدوں کو پار کرتی ہوئی تصاویر۔۔۔تمہیں لگتا ہے کل جب تم انہیں اپنے ووٹ کی طاقت سے مزید مضبوط کر دو گے تو یہ تمہاری چار دیواری کا تقدس قائم رہنے دیں گے۔۔ارے یہ ہوس کے مارے تمہارے در پہ بھی دیواریں پھلانگ پھلانگ آئیں گے۔۔کیسے روکو گے تم انہیں۔۔خدارا مت کرنا انہیں مضبوط۔۔ہم دین کا نام لینے والوں سے نفرت میں اتنا نہ بڑھ جانا کہ کوئی ایسا خسارا کر بیٹھو کہ تمہاری آنے والی نسلیں تمہیں کبھی معاف نہ کر پائیں۔۔ہم سے نفرت میں اتنے نہ بڑھ جانا خدارا اتنے نہ بڑھ جانا۔۔
#ثوبیہ_اسد