وَلَسوفَ یُعطِیکَ رَبُکَ فَتَرضٰی
اور عنقریب تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاو گے
جب ڈپریشن ہو پریشانی اور نا امیدی محسوس کرو تو سورہ و الضحی پڑھ لیا کرو آپﷺ پر کافی عرصے تک وحی نازل نہیں ہوئی تھی وہ بہت پریشان تھے
تو پھر اللہ تعالیٰ نے سورہ والضحی وحی فرمائی تھی جانتے ہو سورہ و الضحی میں اللہ تعالیٰ نے کیا فرمایا ہے؟
اگر تم پریشان ہو تو رات کو جلدی سو اور جلدی اُٹھو اور خوبصورت صبح دیکھو تاکہ تمہیں پتہ چلے کہ صرف اندھیری رات نہیں ہے بلکہ اِسکے بعد روشن صبح بھی ہے
پھر فرمایا اے محمد تمہارا رب نہ تو تم سے ناراض ہے اور نہ ہی وہ تمہیں بھول گیا ہے
اِس سے بہتر تسلی اور کیا ہو گی؟
اور پھر فرمایا یقیناً انجام آغاز سے بہتر ہو گا
اس آیت کے بعد بہت ہمت اور تسلی ملتی ہے
میرا رب مجھے ضائع نہیں ہونے دے گا
پھر آگے فرمایا وَلَسوفَ یُعطِیکَ رَبُکَ فَتَرضی
اور عنقریب تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے
اگر آپ آج یہ آیت پڑھ رہے ہیں تو یہ آپ کے لئے ایک نشانی ہے آیت کا مطلب ہی نشانی ہوتا ہے اللہ تعالی بنا کسی وجہ کے ہمیں اپنی آیات نہیں پڑھواتا اللہ کے یہاں ہماری کہانیاں لکھی ہوتی ہیں اسٹیپ بائی اسٹیپ اللہ تعالی کو بہتر معلوم ہے کہ ہمیں کیا دینا ہے کیا نہیں دینا اور کیا کس مرحلے سے گزار کے دینا ہے ایسے میں یہ آیت اگر آپ کے سامنے آئی ہے تو یقینا اللہ تعالی آپ کو بہت جلد کچھ ایسا عطا کرے گا جس سے آپ راضی ہوجائیں گے ہو سکتا ہے کہ یہ وہ چیز نہ ہو جس کی آپ کو بہت خواہش ہو ہم خواہشیں اپنی خوشی تلاش کرنے کے لئے کرتے ہیں جب یہ ملے گا تو ہم خوش ہوجائیں گے مگر یہاں پہ یہ نہیں کہا گیا کہ اللہ وہ عطا کرے گا کہ آپ خوش ہوں گے بلکہ راضی کا لفظ استعمال کیا گیا ہے راضی ہونا خوش ہونے سے مختلف ہوتا ہے خوشی کے پیچھے بھاگنا پڑتا ہے اس کے کھونے کا خوف رہتا ہے
رضا ایسی نہیں ہوتی رضا دل کے مطمئن ہوجانے کا نام ہے رضا دل کے سکون کا نام ہے
اگر آپ کا دل کسی مسئلے کی وجہ سے بے چین ہے اس میں اضطراب ہے تو یقین رکھیں اللہ تعالی جلد کچھ ایسا کرے گا کہ آپ کا دل راضی ہوجائے گا ایسے میں اگر اللہ نے آپ کو یہ خوشخبری دی ہے تو آپ کا بھی فرض بنتا ہے کہ یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد ایک دفعہ آنکھیں بند کریں دل میں اپنی تمام محرومیوں اور قدرتی آزمائشوں کو لائیں اور اللہ تعالی سے کہیں کہ اے اللہ میں آپ سے اور آپ کے دیے گئے امتحانوں سے راضی ہوں آپ جس حال میں بھی رکھیں آنکھ آنسو بہائے گی لیکن زبان شکوہ نہیں کرے گی اللہ میں راضی ہوں آپ بھی مجھ سے راضی ہوجائیں
اگر آپ نہیں راضی تب بھی یہ کہہ کے دیکھیں عنقریب آپ کی زندگی میں ایسی نعمت عطا ہوگی کہ آپ واقعی راضی ہوجائیں گے اللہ تعالی ہم سب سے راضی ہوجائے
ان شاءاللّٰہ
کیا آج آپنے درودِ پاک پڑھا؟
صلی اللہ علیہ والہ وسلم. ❤