دنیا بھر میں ایسے ٹی وی شوز ہوتے ہیں جن میں مردوخواتین کو اپنا جیون ساتھی چننے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں چین میں بھی ایسے ایک شو کی شروعات کی گئیں جس میں پہلے دن ہی امیدوار لڑکے لڑکیوں نے میزبان کے سوالوں کے ایسے دوٹوک جوابات دیئے کہ اس شو کی پوری دنیا میں دھوم مچ گئی۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق میزبان نے ایک لڑکے سے سوال پوچھا کہ ”آپ اپنی جیون ساتھی میں کیا خصوصیت دیکھنا چاہتے ہیں؟“ اس لڑکے نے حیران کن طور پر جواب دیا کہ ”مجھے ایسی لڑکی چاہیے جو مردوں میں دلچسپی رکھتی ہو۔“
ایک اور لڑکے سے میزبان نے یہی سوال کیا ۔ یہ لڑکا شاید شدید تنہائی کا شکار تھا اور اسے کیسی بھی خاتون درکار تھی، اس نے میزبان کو فوراً سے پیشتر جواب دیا کہ ”مجھے اپنے جیون ساتھی میں دو ہی خصوصیات چاہئیں، پہلی یہ کہ وہ عورت ہو اور دوسری یہ کہ وہ زندہ ہو۔“شومیں آنے والی ایک لڑکی نے میزبان کو بتایا کہ ”مجھے بہت سارے لوگوں کی محبت نہیں چاہیے، مجھے صرف ایک مرد چاہیے جو مجھے پیار کرتا ہو۔“ایک اور لڑکے نے میزبان کو حیران کن جواب دیا، اس نے کہا کہ ”مجھے لڑکیوں سے زیادہ کھانے میں دلچسپی ہوتی ہے۔“ رپورٹ کے مطابق اس ٹی وی شو کا نام ’فئی شینگ وو راﺅ‘ (Fei Cheng Wu Rao)ہے۔ شو میں شریک ہونے والے امیدواروں میں سے بعض کو ان کے جوابات کی بنیاد پر منتخب کرکے شو کا حصہ بنایا جائے گا۔
![](https://usercontent.one/wp/www.urdufalak.net/wp-content/uploads/2018/03/my-dream-girl.jpg)
Recent Comments