Abda Digital Hasnat London:
❤❤❤Why I put myself first?❤❤❤
میری زندگی کی ایک اہم کامیابی یہ ہے کہ میرے گھر کی فضا کسی قسم کے تناو سے پاک اور بہت ہی پرسکون ہے۔ میرے بچے بہت خوش رہتے ہیں۔ اسکی ایک ہی وجہ ہے جو میں آج سب ماوں سے شئیر کرنا چاہتی ہوں۔
میں اپنے آپ کا بے حد خیال رکھتی ہوں۔ حتی کہ دعا مانگتے ہوئے بھی والدین سے پہلے اپنے لیے دعا کرتی ہوں۔ “رہنا اغفرلی والوالدی”۔ اور اپنی self esteem اورstress levels کا بہت دھیان رکھتی ہوں۔ ہر سال اپنی نشوونما کے لیے نئے کورسز کرتی ہوں اور اپنی چھوٹی چھوٹی باتوں پر خود کر انعام ضرور دیتی ہوں۔ مثلاً اگر کوئی نئی سورت یاد کی ہے تو شاید اپنے لیے کوئی اسکارف خرید لوں یا ایک پیارا سا چائے کا کپ۔ سونے سے قبل اپنی دس اچھی باتیں لکھتی یا سوچتی ہوں جو میں نے کی ہیں۔ مثلاً آج میں نے تمام نمازیں اوّل وقت ادا کیں۔ آج مین نے قیلولہ کیا وغیرہ وغیرہ۔ روزانہ اپنے لیے me time ضرور نکالتی ہوں خواہ وہ پانچ منٹ کے لیے پاؤں اوپر کر کے بیٹھ جاؤں۔ہر ماہ اپنا حجامہ کرتی ہوں۔
اس سب کا نتیجہ یہ ہے مہ میرے شوہر کو ایسی بیوی مل گئی ہے جس کا تصور کر کے ہی انہیں سکون ملتا ہے۔ بتاتی چلوں کہ ہم میاں بیوی کی ہر عادت ایک دوسرے سے مختلف ہے اسکے باوجود ہمارا رشتہ بہت ہی خوبصورت ہے۔ میں نے اسکا بھی کورس کیا تھا۔ میرا سسرال کافی بڑا ہے مگر کسی کی بات مجھ پر سوار نہیں ہوتی۔ سب سے بڑھ کر میری frustration بچوں پر نہیں نکلتی۔ میرے بچے خوش مزاج ہیں۔ ہمارے گھر میں پڑھائی تک کی ٹینشن نہیں لی جاتی۔ حتی کہ امتحانات کے دنوں میں بھی نہیں۔ ۂاں اونچ نیچ آتی ہے زندگی میں مگر میں نے اس کے کیے وہ تمام tools and skills سیکھ لی ہیں اور سیکھتی رہتی ہوں جو اس حالت میں زیادہ دیر رہنے نہیں دیتیں۔
میری ہر ماں سے یہ درخواست ہے کہ پلیز اپنا خیال رکھیں۔ اسکے بغیر وہ نتیجہ نہیں نکلے گا جو آپ چاہ رہی ہیں۔
ولقد کرمنا بنی آدم” اپنی اسلیے تکریم کریں کہ آپ اللہ کی بہترین مخلوق ہیں۔ مجھے روزانہ کی بنیاد پہ ماوں کے فون آتے ہیں جن کی صحت اور نیند متاثر ہے۔ مائیں بیمار ہوناafford نہیں کرسکتی ہیں۔ اسکا اثر پورے گھر پر ہوتا ہے۔
اپنی اچھی سہیلیاں ضرور رکھیں۔ پیارے نبی جب پریشان ہوئے تو غار حرا سے نکل کر حضرت خدیجہ سے آکر شئیر کیا یعنی مدد لینا بھی سنت ہے۔ don’t try to be super woman. Share and ask for help when you need to. اپنے لیے بھی نفل پڑھا کریں اللہ سے خوب خوب مانگیں۔ آپ اسکی بنائی چیز ہیں آپکو خوش دیکھ کر وہ خوش ہوتا ہے۔ کورس کی معلومات دے سکتی ہوں اگر کوئی جاننا چاہے۔
please please look after yourself. ❤❤❤
Abida Bano