میلی برف ایک مقبول کتاب


میلی برف ایک مقبول کتاب
محمونہ خان کی نارویجن زبان میں تصنیف کی گئی کتاب میلی برف کا شمار لائیبریریوں میں نوجوانوں کی سب سے مقبول کتب میں ہوتا ہے۔عنقریب موسم خزاں میں محمونہ خان کی نئی کتاب بھی آرہی ہے۔سال دو ہزار گیارہ خزاں کا موسم محمونہ خان کی کتاب میلی برف کے حوالے سے خوشخبری لے کر آیا۔اس کتاب کو دیکھتے ہوئے محمونہ خان نے ایک نئی کتاب اوسلو سے لاہور تک تصنیف کرنے کا فیصلہ کیاجو کہ امسال موسم خزاں میں لانچ ہو گی۔،داگ بلادے۔

ایک مقامی اخبار نے لکھا ہے کہ محمونہ خان اپنی تخلیق کردہ کتاب میلی برف کی وجہ سے لائیبریریوں کی سپر اسٹار بن چکی ہیں۔کتاب لانچ کرنے کے بعد محمونہ خان نے تین صوبوں کا دورہ کیا اور وہاں پر اسکولوں کے ہزاروں طلباء و طالبات سے اس کتاب کے موضوع پر بات کی۔محمونہ خان کا کہنا ہے گو کہ یہ کتاب لائیبریریوں کی بہترین کتاب ہے لیکن کتابوں کی دوکانوں پر اس کی سیل اتنی ذیادہ نہیں ہے۔مصنفہ نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت کی مالک کتابوں کی کمپنیاں نئے نارویجن لکھاریوں کو آگے نہیں بڑھنے دیتیں۔
بچوں اور نو جوانوں کے لٹریچر کے سربراہ سوورے ہمنو کا کہنا ہے کہ اس قسم کے لٹر یچر پر مبنی کتاب کا کتابوں کی دوکانوں پر جگہ پانا مشکل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں