میٹھے سموسے بنانے کی ترکیب

میٹھے سموسے بنانے کی ترکیب

سموسے کیلئے اجزاء

میدہ ایک کپ

مکھن ایک چائے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

الائچی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

باریک چینی دو چائے کے چمچ

پانی حسبِ ضرورت

شیرا بنانے کیلئے اجزاء

چینی ایک کپ

الائچی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

گارنشنگ کیلئے اجزاء

چاندی کا ورق

پستے کی ہوائیاں

ترکیب

 ایک پیالے میں آٹا لیں اور اس میں نمک، الائچی پاؤڈر، مکئی کا آٹا اور مکھن ڈالیں۔ اس وقت تک مکس کریں جب تک کہ آپ کو اچھا سا آمیزہ نہیں مل جاتا۔ پانی ڈالیں اور نرم آٹا گوندھیں۔ گوندھنے کے دوران آہستہ آہستہ پانی شامل کریں۔ شیرہ بنانے کے لیے ایک پیالے میں آدھا کپ پانی اور آدھا کپ چینی لیں۔

الائچی پاؤڈر شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں یہاں تک کہ چینی مکمل طور پر حل ہوجائے۔ آٹے کو 5 سے 6 حصوں میں تقسیم کریں اور ایک جیسے سائز کی بالز بنالیں۔ ایک سائز کی ان تمام بالز کو رول کریں اور اپنی ہتھیلی کے سائز جتنا چپٹا کرلیں۔ اب ان پر کارن فلار چھڑکیں اور ایک دوسرے کے اوپر رکھتے جائیں۔ اب اپنا رولنگ پن لیں اور انہیں فلیٹ بریڈ سائز میں بڑھائیں۔

اب اسے ایک رول کی طرح ایک سرے سے دوسرے سرے تک لپیٹنا شروع کریں۔ اب اسے درمیانی حصے سے کاٹ کر چپٹا کرلیں، اس کی چوڑائی 3 انچ کے لگ بھگ ہونی چاہیے۔ اب اسے چاقو یا چھری کی مدد سے برابر سائز کے چھوٹے چھوٹے تکونوں کی شکل میں کاٹ لیں۔

اب انہیں درمیانی آنچ پر تلیں یہاں تک کہ ان کی رنگت سنہری ہو جائے۔ اب انہیں نکالیں اور چاندی کے ورق اور کرش کیے ہوئے پستے سے سجالیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں