نوبل پرائز کی تقریب کے دوران گڑ بڑ کرنے والے میکسیکن نو جوان اکیس سالہ ا دان نے ایک وڈیو کے ذریعے دیے گئے پیغام میں نارویجن عوام کے یے نئے سال پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس میکسیکن نو جوان نے امن نوبل پرائز کی تقریب سے ایک روز پہلے تقریب کے دوران اپنے ملک کے جھنڈے کے ساتھ اسٹیج کی جانب دوڑ لگا دی تھی۔اس نے اس واقعہ سے ایک روز پہلے ہی ناروے میں پناہ کی درخواست دی تھی جو کہ ایک ہفتہ بعد مسترد کر دی گئی اور اسے میکسیکو واپس بھیج دیا گیا۔
اس نے وڈیو میں کہا کہ مجھے اپنے محلے سے اور مختلف ذرائع سے فون پر بھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ مگر میں اپنی جدو جہد جاری رکھوں گا۔نوجوان نے میکسیکو کے سنتالیس لاپتہ طلبہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اگلے برس پھر ناروے آئوں گا اور دوبارہ چھبیس دسمبر والا واقعہ نہیں ہو گا۔
NTB/UFN