’میں خاتون ہوں اس وجہ سے مرد سمجھتے ہیں کہ۔۔۔‘ خاتون پائلٹ نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہوگا

’میں خاتون ہوں اس وجہ سے مرد سمجھتے ہیں کہ۔۔۔‘ خاتون پائلٹ نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہوگا

بعض پیشے ایسے ہیں جنہیں صرف مردوں کے پیشے قرار دیا جاتا ہے اور اگر کوئی خاتون ان میں آ جائے تو لوگ حیرت کا اظہار کرتے ہیں بلکہ بعض تو طعن و تشنیع پر اتر آتے ہیں۔ ایک برطانوی لڑکی نے ایسا ہی پیشہ اختیار کر لیا اور پھر اسے جو باتیں سننی پڑیں جان کر آپ کو بے حد افسوس ہو گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق عینی ہیلنر نامی یہ 25سالہ لڑکی سویڈش نژاد برطانوی شہری ہے جو پائلٹ بن گئی، لیکن جب بھی وہ جہاز میں جاتی مسافرصنفی امتیاز پر مبنی فقرے کسنے لگتے۔ وہ اسے کہتے کہ تم کہاں آ گئی ہو، یہ مردوں کا پیشہ ہے اور وہی یہ کام بخوبی کر سکتے ہیں۔
ریان ایئر کی پائلٹ عینی نے اپنے فیس بک پروفائل پر بتایا ہے کہ ”میرا والد پائلٹ تھا، انہی سے متاثر ہو کر میں اس شعبے میں آئی لیکن میں جب بھی جہاز میں جاتی، مسافر میری جہاز اڑانے کی صلاحیت پر شک کرنے لگتے اور کئی ایسے فقرے بولتے جو میرے لیے بہت تکلیف دہ ہوتے تھے۔ وہ کہتے کہ میں خاتون ہوں اس لیے مجھے یہ کام نہیں کرنا چاہیے۔کئی بار تو مسافروں نے باقاعدہ کمپنی سے شکایت کر دی کہ اس نے ایک خاتون کو پائلٹ کیوں رکھا ہے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں