امریکہ میں ایک لڑکی نے خود اپنی آنکھیں ہی نوچ ڈالی ہیں اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر ہی آدمی دہل جائے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک حرکت امریکی ریاست ساﺅتھ کیرولینا کی 20سالہ کیلی موتھارٹ نامی لڑکی نے کی ہے۔ کیلی نے بتایا ہے کہ ”میں نے دونوں ہاتھوں کے انگوٹھے، شہادت والی اور درمیانی انگلیاں اپنی دونوں آنکھوں میں ڈالیں اور آنکھوں کے دیدوں کو مضبوطی سے پکڑ لیا اور تب تک انہیں ادھر ادھر موڑتی اور کھینچتی رہی جب وہ باہر نہیں نکل آئے۔“
رپورٹ کے مطابق کیلی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے خوفناک نشہ آور دوا ’کرسٹل میتھ‘ (Crystal Meth)استعمال کی تھی جس کے زیراثراس نے یہ حرکت کی۔ اس کا کہنا تھا کہ ”میں بہت زیادہ مذہبی لڑکی ہوں، جب میں کرسٹل میتھ کے نشے میں تھی تو مجھے یہ وہم ہوا کہ اگر میں اپنی آنکھیں نوچ ڈالوں تو میں خدا کے مزید قریب آ سکتی ہوں، چنانچہ نشے کی حالت میں میں نے یہ کام کر ڈالا۔“جب اس نے اپنی آنکھیں نوچ ڈالیں تو درد کی شدت سے اس کی چیخیں بلند ہوئیں اور وہ زور زور سے پکارنے لگی کہ ”میں روشنی دیکھنا چاہتی ہوں۔“ اس کی یہ چیخ و پکار ایک پادری نے سنی اور جب وہ بھاگ کر اس کے کمرے میں گیا تو دیکھا کہ اس کے دونوں دیدے اس کے ہاتھوں میں تھے۔
Recent Comments