ناسا کے منی ایچر روبوٹ ہیلی کاپٹر نے مریخ کی سرزمین پر پرواز کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اس چھوٹے سائز کے روبوٹ ہیلی کاپٹر کا نام ’انجینیوٹی‘ (Ingenuity)ہے، جو زمین سے بھیجا گیا پہلا ہیلی کاپٹر ہے جس نے اس کائنات کے کسی دوسرے سیارے کی سرزمین پر پرواز کی ہے۔اس ہیلی کاپٹر کا وزن محض 4پاﺅنڈ (تقریباً 1.8کلوگرام) ہے۔
یہ ہیلی کاپٹر مریخ کی سطح سے تین میٹر فضاءمیں بلند ہوا اور کچھ فاصلے تک پرواز کرنے کے بعد دوبارہ مریخ کی سطح پر لینڈ کر گیا۔ ہیلی کاپٹر نے اس پرواز کے دوران مریخ کی سطح پر بننے والے اپنے ہی عکس کی تصویر بھی بھیجی۔ واضح رہے کہ اس روبوٹ ہیلی کاپٹر کو خلائی جہاز پرسیویرینس روور (Perseverance Rover)کے ساتھ مریخ پر اتار گیا تھا۔