نارویجن ہسپتالوں میں تمام علاج پر بہت اخراجات اٹھتے ہیں جبکہ ایک نیا دل لگانے کی قیمت ایک اعشاریہ دو ملین کرائون ہے ۔جبکہ اخبار آفتن پوستن کے مطابق ایک بچے کی پیدائش پر 35000 Kr. پیتیس ہزار کرائون کے اخراجات ہیں۔محکمہے صحت نے آج ہسپتالوں میں مختلف قسم کی صحت کی سہولیات پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ لگایا۔آج محکمہء صحت کو تمام علاج کے مختلف تشخیصی کوڈ جاری کیے گئے ہیں۔ یہ کل ایک ہزار کوڈ ہیں۔جس کے مطابق پھیپھڑوں کی قیمت 886.000 KR اور نئے جگر کی قیمت ایک اعشاریہ سات ملین جبکہ نئے گردے کی قیمت 475 000 کرائون لگائی گئی ہے۔
جبکہ ناروے میں بچوں کی پیدائش اور صحت پر سب سے ذیادہ اخراجات آتے ہیں جو گذشتہ سال تین اعشاریہ پانچ ارب تھے۔
NTB/UFN