نئے سال میں نارویجن پاسپورٹ میں تبدیلیاں متوقع

سال دو ہزار سترہ میں نارویجن پاسپورٹ میں نا معلوم جائے پیدائش والے افراد کی پاسپورٹ اور شناختی کارڈوں میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔یہ تبدیلیاں اگلے سال موسم خزاں سے شروع ہوں گی۔اب نئے پاسپورٹوں پر کچھ اضافی نہیں لکھا جا سکے گا۔اور نہ ہی ان کی معلومات نیشنل رجسٹر سے حاصل کی جا سکیں گی۔ سن دو ہزار پندرہ میں پولیس ڈائیریکٹریٹ اتھارٹی نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ افراد جن کے پاسپورٹ میں جائے پیدائش درج نہیں انکے پاسپورٹ تبدیل کیے جائیں گے اور ان کی جائے پیدائش کی گگہ ان کے آبائی ملک کا نام لکھا جائے گا۔ایسے پاسپورٹ تبدیل کرنے کی فیس نہیں لی جائے گی۔بلکہ جن کے ملک بھی نا معلوم ہوں گے انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔
اس نئے فیصلے سے جن افراد کی پیدائش ناروے میں نہیں ہوئی ان میں بے چینی پھیل گئی ہے۔
اگلے سال پاسپورٹ میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں جبکہ ڈائیریکٹریٹ اس بات پر غور کر رہی ہے کہ آیا نا معلوم جائے پیدائش کے خانے میں ملک کا نام لکھنا ہی مناسب ہو گا یا نہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں