نارویجن شمالی علاقوں کے انٹیگریشن محکمہ کے ڈائریکٹر دینکا جو کہ پناہ گزینوں کو رہائش فراہم کرتے ہیں نے کہا کہ یہ ایک بیحد مشکل کام ہے۔
کئی مرتبہ انہیں بیسیوں کمیونٹیز سے رہائش کے لیے سوال کرنا پڑتا ہے مگر وسائل سے محروم پناہ گزینوں کو کہیں رہائش نہیں ملتی۔اسکی وجہ یہ ہے کہ پناہ گزینوں کے لیے اسٹیٹ کی جانب سے دیا جانے والا بجٹ اصل اخراجات سے کم ہوتا ہے۔ تاہم اب حکومت نے ڈھائی ملین کرونے کا بجٹ پناہ گزینوں کی رہائش فراہم کرنے کے لیے مختص کیا ہے۔اس لیے یہ امید ہے کہ اب یہ مسائل آسانی سے حل ہو جائیں گے۔