جنوبی افریقہ میڈیکل ایسوسی ایشن کی سربراہ ڈاکٹر اینجیلک کوئیٹزی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں اور وہ ہسپتال میں داخل ہوئے بغیر صحت یاب ہو رہے ہیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کوئیٹزی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 روز میں کورونا کی نامعلوم علامات کے ساتھ تقریباً 30 مریضوں کا معائنہ کیا، متاثرہ افراد کو غیر معمولی شدید تھکاوٹ کی شکایت تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بیشترمریض 40 سال سے کم عمر تھے اور ان میں سے نصف افراد غیر ویکسین شدہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ مریضوں میں پٹھوں کے درد، گلے کی خراش، خشک کھانسی اور بخار کی علامات تھیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے خطرے کی شدت اورپھیلاو¿ کا تعین ابھی نہیں ہوا، یقینی طورپریورپ میں کورونا کا یہ ویرینٹ پہلے سے موجود ہوسکتا ہے۔