گذشتہ روز نارویجن پارلیمنٹ کے باہر نائیجیریاء کی اغواء کردہ لڑکیوں کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس کے نتیجے میں نارویجن فارن منسٹر
نے مظاہرہ کی منتظم گلوریا سے بات چیت کی اور دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔اس کے علاہ نائیجیریا سے آنے والے پناہ گزینوں کے لیے خصوصی امداد کا عندیہ بھی دیا۔مظاہرے کی آرگنائیزر گلوریا نے کہا کہ نائیجیریا میں اسکول ہاسٹل سے نو جوان لڑکیوں کے اغواء کے مسئلے پر نارویجن حکام سے گفتگو کامیاب رہی۔انہوں نے کہا کہ اسکی وجہ تعلیم کی کمی ہے ہمیں تعلیم کے ذریعے نو جوان مردوں مثبت سرگرمیوں کی ترغیب دینی چاہیے،اور اس مسئلے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے۔
NTB