نارویجنوں کے لیے تمام پڑوسی ممالک میں داخلہ پر پابندی

فن لینڈ نے ناروے اور دیگر ممالک کی تمام سردوں سے ملک میں کسی قسم کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔فن لینڈ نے یہ پابندی اپنے ملک کو نئے وائرس سے بچانے کے لیے لگائی ہے۔ان ممالک میں ناروے کے علاوہ یورپ اور شینگن میں شامل تمام ممالک شامل ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اب ناروے سے کائی مسافر اپنے پڑوسی ملک میں کسی بھی سرحد سے داخل نہیں ہو سکے گا۔
یہ پابندی پچیس فروری تک لگائی گئی ہے۔اس طرح فنلینڈ اور دیگر مملاک میں داخل ہونے کیلیے نارویجنوں کو پچیس فروری تک انتظار کرنا پڑے گا۔اس کے بعد نئی صورتحال کے مطابق نئے قوانین جاری کیے جائیں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں