نارویجن اساتذہ کو مزید تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت

منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ بل پاس کیا گیا ہے کہ اسکولوں میں پڑھانے والے تمام اساتذہ کے پاس حساب،انگلش اور نارویجن زبانوں میں تیس پوائنٹس ہونے لازمی ہیں۔اس کے بغیر کسی کو اسکول میں پڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ فیصلہ پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے کیا جبکہ چھوٹی سیاسی پارٹیوں نے اس فیصلے مخالفت کی جن میں کرستلی پارٹی فولکت پارٹی اور سوشلسٹک وینسترے پارٹی نے مخالفت کی۔
اس قانون کی نتیجے میں تیس ہزار 30.000 اساتذہ کو دوبارہ اسکول جانا پڑے گا چاہے وہ کتنی بھی مدت سے اس پیشے سے منسلک رہ چکے ہیں۔ نارویجن خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس طرح اگلے دس سالوں میں ان اساتذہ کو اضافی تعلیم حاصل کرنا ہو گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں