نارویجن دہشت گرد کو سزائے عمر قید
ماہ جولائی سن دو ہزار گیارہ میں اوسلو میں ہونے والی دہشت گردی کی افسوسناک واردات کے مجرم Behring Breivik بحرنگ برائیویک کو عدالت میں جمعہ کی شام عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔یہ سزا ذیادہ سے ذیادہ اکیس برس اور کم سے کم گیارہ برس ہو گی۔برائیویک نے اوسلو میں بم دھماکے میں 77 افراد کے قتل اور 240 سے ذیادہ افراد کو زخمی کرنے کے جر م کا ارتکاب کیا۔تاہم برائیویک کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا اس لیے ضروری تھا تاکہ ناروے میں اسلام نہ پھیلے۔