طالبان نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ گلگت میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کو طالبان نے مار گرایا ہے۔ جبکہ نارویجن حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ نارویجن سفیر لائف ہولگر لارشن
Leif Holger Larsen ہلاک ہو چکے ہیں۔ لائف اکسٹھ برس کے تھے اورانکا تعلق روگ لینڈ صوبے کے شہر استوانگرسے تھا۔انہوں نے فارن منسٹری سن انیس سو چوراسی میں جوائن کی
وزیر برائے فارن منسٹری بورگے برینڈے Børge Brende نے لائف ہولگر کے خاندان سے اظہار افسوس کیا ہے۔
حادثہ میں دو پائلٹ اور چار مسافر ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔جس میں ناروے اور فلپائن کے سفیر جبکہ انڈو نیشیا کے سفیر اپنی بیوی سمیت ہلاک ہونے کی اطلاع ملٹری ترجمان جنرل عاصم باجوہ نے دی ہے۔
NTB/UFN