نارویجن سیاستدان چوھدری اختر کی چیک لسٹ کا اجرا
ایس وی سیاسی پارٹی کے لیڈر چوھدری اختر نے اوسلو میں قانون کے طلباء کو انتہا پسندوں کو جانچنے کے لیے ایک چیک لسٹ تیار کی ہے۔اس چیک لسٹ کو نارویجن معاشرے کے مستقبل پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دیا گیا ہے۔ایس وی سیاسی پارٹی کے سیاستدان اور نارویجن پارلیمنٹ کے وائس پریذیڈنٹ چوہدری ختر نے یونورسٹی میں قانون کے شعبے میں زیر تعلیم طلبااء کو بتایا کہ نارویجن معاشرے کی کیا قدریں ہیں۔تاکہ وہ انتہا پسند لوگوں کے آلہ کار نہ بن سکیں۔اختر چوہدری کی جانب سے چیک لسٹ پیش کرنے کا مقصد یہ تھا کہ قانون کے طلباء اسکی روشنی میں مذہبی انتہا پسندوں کو پہچان سکیں۔جبکہ اس چیک لسٹ کے بیشتر نقاط نارویجن قوانین پر مبنیہیں۔لہٰذا قانون کے طلباء کے لیے یہ بات باعث حیرت تھی کہ ایک غیر ملکی پس منظر رکھنے والا سیاستدان قانون کے طلباء کو نارویجن قوانین بتائیایک رائے کے مطابق چوھدری اختر کی جانب سے اس قسم کی چیک لسٹ کا اجراء درحقیقیت انکی اپنی بے یقینی کی کیفیت ہے جو کہ نارویجن اقدار کے متعلق ہے۔