نارویجن طلباء امتحان پاس کرنے کی صورت میں تعلیمی قرض کم ہو جائے گا۔یہ سہولت حکومت کے تعلیمی فنڈ میں سے اگلے برس کی جائے گی۔کئی طلباء کے لیے ان کے بلوں اور دیگر اخراجات کی ادائیگیاں بہت مشکل ہوتی ہیں۔اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ طلباء کو تعلیمی قرض کی رقم دس ماہ تک ملتی ہے جبکہ معاہدہ ایک سال کا ہوتا ہے۔یہ مسلہء کئی مرتبہ اسمبلی میں اٹھایا جا چکا ہے۔تاہم اب یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ طلباء کو دس ماہ کے بجائے گیارہ ماہ کی ادائیگی کی جانی چاہیے۔یہ بل بدھ کے روز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ یہ تبدیلی بتدریج کی جائے گی۔جبکہ اس سال طلباء کو ایک ہفتہ کی ذائد رقم جیب خرچ کی مد میں دی جائے گی۔جس کا مطلب ہے کہ ہر نارویجن طالبعلم کو دو ہزار چھ سو کراؤن ذیادہ ملیں گے۔
NTB/UFN

Recent Comments