نارویجن زبان میں تحریر کی جانے والی اس کتاب کا نام ہے بلندی اور پستی۔نارویجن کمپنی کے سربراہ
Bjrn Kjos شوس سنے ٹی وی چینل ٹو سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ میری کہانی اور میرا وژین ہے۔
شوس کی یہ کتاب مصنف کے مشاہدات پر مبنی ہے۔ایک مرتبہ شوس کی فضائی کمپنی نے لندن سے ناروے کی فضائی سروس کاآغاز کیا۔اس موقع پر فضائی کمپنی کے ملازمین نے اس سروس کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔اس مقصد کے لیے فضائی کمپنی کے ملازموں نے بو دو ئے میں واقع فضائی رفتار کو کنٹرو ل کرنے والے سینٹر میں کمپنی کی شکائیت درج کرائی۔ان کے ساتھ صحافی بھی ئے تھے۔واپسی پر انہوں نے ان ملازمین کی جو تصاویر بنائیں ان میں یہ ملازمین بہت اداس اور پریشان نظر آ رہے تھے۔وہ اس کام کے لیے کمپنی کے جہاز میں ہی گئے اوربہانہ یہ بنایا کہ وہ کمپنی کی ٹریڈ یونین کے ساتھ گئے تھے۔
شوس نے کتاب میں لکھا کہ مجھے محسوس ہو رہا تھا کہ وہ دھوکہ دے رہے ہیں۔
مصنف شوس نے کتاب میں لکھا ہے کہ لوگ اسکی کمپنی کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔اس وقت اسے ایسا لگا جیسے وہ ایک ایسی کہانی کا کردار ہے جو کہ مسائل کے بھنور میں پھنس جاتا ہے جہاں ہر وقت کوئی نہ کوئی عجیب واقعہ پیش آتا رہتا ہے۔فضائی کمپنی کے بیشتر ملازم ملازمین کی تنظیم کے ممبر ہیں۔یہ تنظیم طرح طرح کے جھگڑے کڑے کرتی رہتی ہے۔اس تنظیم نے شوس کو عدالت میں لے جانے کی دھمکی بھی دی۔
اس کے بر عکس تنظیم کے سربراہ ویگارد Vegard Einan نے کہا کہ اس تنظیم نے کمپنی کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی۔
NTB/UFN