نارویجن مسلمانوں کا اسلامی تنظیم آئی ایس کے خلاف مظاہرہ

ناروے میں رہنے والے مسلمانوںکی بڑی تعداد اسلامی تنظیم آئی ایس اور عراق میں انکے مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔یہ مظاہرے نہ صرف اسلامی تنظیم کے خلاف ہیں بلکہ اس تنظیم کی مدد کرنے والی تنظیموں کے خلاف بھی ہیں۔مظاہرین کا موقف یہ ہے کہ یہ تنظیم جو کچھ کر رہی ہے اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔
ہفتہ کے روز ناروے کے شہر برگن میں مظاہرین آئی ایس کے خلاف مظاہرہ کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے اور انہوں نے عراق میں آئی ایس تنظیم کے مظالم کے خلاف عراق سے اظہار یکجہتی کیا۔ایک اور ریلی اوسلو میں اسلامک کونسل کے زیر اہتمام نکالی گئی جس کا نام تھا اسلام کے نام پر نہیں۔
نارویجن اخبار آفتن پوستن کے مطابق اسلامک کونسل نے نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ کو بھی میٹنگ کی دعوت دی ہے تاکہ وہ مشترکہ طور پر انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اپیل کر سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں