نارویجن وزیر امیگریشن اور ڈونلڈ ٹرمٹ میں مشابہت

ہالینڈ کے Geert Wilders, Marine Le Pen گیرٹ ولڈر،فرانسیسی میرین لی پین اور برطانوی بورس جانسن کی طرح نارویجن وزیر ثقافت سلوی لست ہاؤگ کو بھی امریکی سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ جیسا قراردیا گیا ہے۔ لست ہاؤگ کے بارے میں واشنگٹن ٹائمز لکھتا ہے کہ لست ہاؤگ کا رویہ کسی ٹی وی اسکرین کے شو جیسا ہے۔
اس وزیر کے سخت رویہ کی ایک مثال استور اسکوگ میں آنے والے پناہ گزین ہیں جنہیں سخت سردی اور برفباری کے موسم میں روس واپس بھیج دیا گیا تھا۔انہوں نے یہ اقدام دسمبر میں وزارت سنبھالتے ہی کیا تھا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ اقدام بین لاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف تھا۔
مسلمانوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے والے ممالک کی ایک فہرست بھی واشنگٹن پوسٹ اخبار میں جاری کی گئی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں