نارویجن ولیعہد جوڑے شہزادہ ہاکون اور شہزادی میتا مارت نے آئین کی سالگرہ کے موقع پر اوسفولڈصوبے کا دورہ کیا۔جمعرات کے روز شاہی جوڑا گھوڑا گاڑی میں اوسفولڈ کے شہر سپیڈ برگ کے پادری گھر گیا ۔یہاں انہوں نے نارویجن آئین پر مبنی ایک ڈرامہ دیکھا۔
اس کے بعد شاہی جوڑا موس گیا جہاں انہوں نے نارویجن آئین کی دو سو سالہ جوبلی اور موس کنونشن کا دن منایا۔یہ اس معاہدے کی یاد میں تھاجو نارویجن حکومت اور سویڈش بادشاہ کارل تیرہ کے درمیان ہوا تھا۔اس معاہدے کے تحت ناروے سوویڈن کا حصہ قرار پایا تھا۔اس کے بعد شام کو ولیعہد شہزادے نے امن کے موضوع پر تقریر کی۔
اس قدیم معاہدہ کی کاپی عوام کی نمائش کے لیے موس میں رکھی گئی۔اس کے بعد نارویجن قومی اسمبلی کے صدر تھامسن Thomassen نے اس موضوع پر تقریر کی اور اس معاہدے کو علاقے کے امن کی وجہ قرار دیا۔
Moss Avis/UFN