نارویجن ٹی وی چینل پر پاکستانی رپورٹر کو برا بھلا کہا گیا

نارویجن ٹی وی چینل ٹی وی ٹو کے رپورٹر زمان نے ایک مسلمانوں کے احتجاجی مظاہرے میں شامل نارویجن سے بات کی۔ اس نارویجن نے مسلمان رپورٹر زمان کو برا بھلا کہا اور اس کے چہرے پر سگریٹ کا دھواں چھوڑتے ہوئے اظہار نفرت کیا۔اس منظر کو ٹی وی پر دکھایا گیا۔سوموار کے روز اوسلو میں دو سو افراد نے مسلمانوں کے خلاف ایک مظاہرے میں شرکت کی۔قذافی زمان پاکستانی نثراد نارویجن ہے جو کہ اس مظاہرے کی لائیو رپورٹنگ کر رہا تھا۔زمان کو اس نارویجن کے بیان پر حیرت نہیں ہوئی ۔تاہم اس نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسلمان رپورٹر یا کسی بھی مسلمان کو اس طرح برا بھلا کہنا درست نہیں۔
نارویجن سوشل میڈیا میں زمان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔جبکہ ایک تبصرے میں زمان کو ایک فرض شناس جرنلسٹ قرار دیا گیا۔اس تبصرہ کو ڈیڑھ ہزار افراد نے پسند کیا۔
NTB/UFN
افروز بانو

اپنا تبصرہ لکھیں