نارویجن پولیس کی ملک گیر میٹنگ
ملک بھر کی نارویجن پولیس کے اعلیٰ عہدیدار اہم معاملات پر گفتگو کے لیے اوسلو میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔اس میٹنگ میں بائیس جولائی کی دہشتگردی کے بارے میں مرتب کی گئی رپورٹ کی روشنی میں معاملات طے کیے جائیں گے ان فیصلوں پر فوری طور پر عمل در آمد کیا جائیگا۔
اس رپورٹ میں پولیس کو نقطہ چینی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اس لیے پولیس دائیریکٹر اوئیاا سٹائین مالاند نے ملک بھر سے کلیدی عہدوں پر فائز پولیس عہدیداروں کو میٹنگ کے لیے بلایا ہے۔ یہ میٹنگ گارڈیمون ائیر پورٹ کے قریبی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔
مقامی نیوز ایجنسی NRK کے مطابق اس میٹنگ کا انتطام بدھ کو کیا گیا تھا جب کہ اس کا انعقاد بروز جمعرات ہو گا۔ پولیس دائیریکٹر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جمعہ کے روز جسٹس گریتے فاریمو سے ملاقات کر کے انہیں اپنے مستقبل کے منصوبوں کے متعلق آگاہ کریں گی۔تاکہ مستقبل میں ناروے کو بہتر سیکورٹی مہیاء کی جا سکے۔