نارویجن کاغذ فیکٹریوں کو خسارہ
ناروے کی ایک پرانی کاغذ بنانے والی فیکٹری جو موس شہر میں واقع ہے خسارے کی وجہ سے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کارخانے کی بندش کی وجہ سے دو سو ساٹھ ملازموں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔اسی کاغذ کے کارخانے کی ایک اور شاخ ٹرونڈھائیم شہر کے مجافات میں واقع ہے۔اس فیکٹری کے بند ہونے کا بھی امکان ہے۔ اس کارخانے کے بند ہونے کی صورت میں ایک سو دس ملازموں کے بیروزگار ہونے کا مکان ہے۔
جبکہ ایک اور پیپر فیکٹری پیٹرسن پیکجنگ کے نام سے ساس برگ شہر میں واقع ہے ،وہ اس خسارے سے متاثر نہیں ہو گی۔