نارویجن کمپنیوں میں ہزاروں سائبر جرائم
ناروے میں دس میں سے صرف ایک کمپنی سائبر جرائم سے محفوظ ہے۔پچھلے برس نارویجن سرکاری اور نجی کمپنیوں میں سنتالیس کے لگ بھگ سائیبر ہیکنگ ،چوری اور فراڈ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔یہ نتائج ایک حالیہ سروے کے دوران معلوم ہوئے۔سروے کے مطابق ان جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔جبکہ اس کے مقابلے میں سیکورٹی کا معیار گر رہا ہے۔بہت کم کمپنیاں اس بات کو تسلیم کرتی ہیں کہ ان پر حملہ کیا گیا ہے جبکہ اس سے بھی کم کیسز پولیس کو رپورٹ کیے جاتے ہیں۔پچھلے برس 886 میں سے صرف 336 کیسزپولیس کو رجسٹر کرائے گئے۔ایک برطانوی تحقیقی ادارے کے مطابق نارویجن کمپنیوں کو سائیبر جرائم کی وجہ سے سالانہ بیس بلین کرائون کے نقصان کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔