ہونے فوس کی نارویجن کمپنی امریکی بوئنگ طیارے کو سپئیر پارٹس فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔یہ کمپی تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔یہ سپئیر پارٹس تھری ڈی پرنٹر سے تیار کیے جا رہے ہیں۔یہ سپئیر پا رٹس نارویجن فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ایف ایف اے سے منظور شدہ ہیں۔یہ دنیا میں بوئنگ طیارے کو اسطرح سے تیار کردہ سپئیر پارٹس فراہم کرنے والی پہلی کمپنی ہے۔145
نارویجن ٹائیٹینیم باس نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم دنیا کے سب سے جدید طیارے کو تمام قانونی اور حفاظتی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے سپئیر پارٹس کی فراہمی کر رہے ہیں۔یہ ایک تاریخی قدم ہے۔ہمارے تیار کردہ سپئیر پارٹس جدید ڈریم لائنز میں بھی استعمال ہوں گے۔
ہمارے پاس سپیئرپارٹس بنانے کی تین مشینیں ناروے میں نصب ہیں جن میں بتدریج اضافہ کر کے سال کے آخر تک نو مشینوں تک کا اضافہ کیا جائے گا۔یہ معلومات کمپنی کے مارکیٹنگ مینیجر چپ ییٹس Chip Yatesنے شمالی امریکی ریڈیو چینل سے ایک گفتگو کے دوران دی۔
NTB/UFN