اوسلو(عقیل قادر) این اے 125 میں سعد رفیق کی الیکشن دھاندلی ثابت ہونے اور الیکشن ٹربیونل کا دوبارہ الیکشن کروانے کے فیصلے کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں اور قائد تحریک انصاف عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیںان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ناروے کے سابق صدر شاہد جمیل نے عقیل قادر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 125 کی دھاندلی کے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ 2013 کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا اور اس میں دھاندلی منظم منصوبہ بندی کے ساتھ کی گئی تھی۔ الیکشن ٹربیونل کے تاریخی فیصلے کے بعد انصافین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔