ناروے۔دنیا بھر کی طرح اوسلو میں بھی عبدالستار ایدھی کی یاد میں تقریبات کا سلسلہ جاری

naqsh2naqsh 3..naq4naqsh 6naqshاوسلو(عقیل قادر)عبدالستار ایدھی کی وفات سے دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی افسردہ اور غمزدہ ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں اُن کی یاد میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایسی ہی ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد السرور ٹرسٹ ناروے نے بزم نقشبند اوسلو کے مرکز پر کیاجس میں پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اور نعت کی صورت میں بارگاہ مآب رسالت ﷺمیں عقیدتوں کے پھول نچاور کیے گئے۔ تقریب کی صدارت السرور ٹرسٹ کے بانی ڈاکٹر افتخار کیانی نے کی جبکہ کشمیر کونسل ناروے کے چیئرمین سردار شاہنواز،اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے صدر مرزا محمد ذوالفقار، مسلم سنٹر فیورست کے نائب صدر فیاض کیانی، بزم نقشبند کے سنیئر رہنما محمد مظفر گوندل، علامہ حافظ شیراز مدنی، ریاض کیانی اور دیگر نے اپنے خطبات میں عبدالستار ایدھی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں عبدالستار ایدھی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دراجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

naqsh9naqsh11naqsh12naqsh 13

اپنا تبصرہ لکھیں