اوسلو(عقیل قادر) اسلام آباد راولپنڈی ویلفئیر سوسائٹی کے جوائنٹ سیکریڑی خالد اسحاق نے خصوصی بچوں اور نوجوانوں کی دیکھ بھال کی خصوصی تعلیم مکمل کر کے ڈپلومہ حاصل کیا جس کا انعقاد وزارت تعلیم کی طرف سے اوسلو سٹی کونسل کے مرکزی سیکریڑیٹ میں کیا گیا جس میں تقریباََ 300کے قریب مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں ڈگریاں اور ڈپلومے تقسیم کئے گے۔اس تقریب کی صدارت اوسلو کے میئرفبیان ستنگ نے کی اور وزارت تعلیم کے اعلیٰ ممبران نے ڈپلومے تقسیم کیئے۔ تقریب میں خصوصی شرکت مرزا انور بیگ صدر اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی نے کی اور انہوں نے خالد اسحاق کو پھولوں کا گلدستہ اور مبارکباد پیش کی اور انکے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔