ناروے۔ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ناروے کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ اور عالمی شہرت یافتہ شاعر پروفیسر انور مسعود کی خصوصی شرکت

mush8mush2

اوسلو(عقیل قادر) غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ناروے گذشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں غزالی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں کے لیے فنڈ ریزنگ کا پروگرام ترتیب دیتی ہے۔جس میں پاکستان کی مختلف شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے اور پاکستان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے اپنی

mush9mush10mush11جہدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نذیر احمد جنجوعہ صدر غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ نے بتایا کہ ٹرسٹ کا قیام 1995 میں عمل میں آیا اور ہمارا فوکس اول دن سے ہی دیہی اور دوردراز پسماندہ علاقے رہے ہیں تاکہ ان علاقوں کو علم کے چراغ سے روشن کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ستر ہزار کے قریب طلباء ہمارے سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ تین ہزار کے قریب اساتذہ اپنی تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سید عامر محمود جعفری ڈائریکٹر غزالی ٹرسٹ نے بھی خطاب کیا اور پروفیسر انور مسعود کی ٹرسٹ کے لیے کی گئی خدمات کا تفصیلی ذکر کیا۔ پروفیسر انور مسعود نے غزالی ٹرسٹ کے تعلیمی منصوبہ کا ذکر کیا اور پبلک سے تعاون کی اپیل بھی کی اور کہا کہ تعلیم انبیاء کی سنت ہے اور قرآن پاک میں بھی علم کو بڑی اہمیت دی گئی ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اپنے حصے کا دیا ضرور روشن کریں۔ انہوں نے اپنے منفرد انداز میں اپنی شاعری بھی پیش کی اور عوام کے پرزور اصرار پر اپنا

mushmush5mush 12mus9mush 13کلام ماں اور بنیان بھی پڑھیں۔
مشاعرے سے ناروے کے معروف عالم دین علامہ محبوب الرحمن نے بھی خطاب کیا جبکہ ناروے کے مقامی شعراء حضرات نے بھی بڑی تعداد میں اپنا اپنا کلام پیش کیا جن میں جمشید مسرور، فیصل نواز چودھری، ڈاکٹر ضمیر، ڈاکٹر ندیم، ارشد شاہین، آفتا ب وڑائچ، جواد احمد، ادریس لاہوری اور دیگر شامل ہیں۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض میاں طیب نے خوبصورت انداز میں ادا کیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں