ناروے۔ ناروے کی سیاسی پارٹی ونستیرے کا صنعت اور کاروبار کو کیسے ترقی دی جائے کے موضوع پر اہم مشاورتی اجلاس
اوسلو(عقیل قادر) ناروے کی اہم سیاسی پارٹی ونستیرے Venstreجسکا حکومتی پارٹی کے ساتھ اتحاد بھی ہے اسکی لوکل تنظیم گاملے اوسلو(Gamle Oslo) نے ایک اہم مشاورتی اجلاس صنعت اور کاروبار کو کیسے ترقی دی جائے کا انعقاد کیا جس میں مختلف تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان تجاویز پر عملی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لوکل بزنس کمیونٹی سے روابط کو فروغ دیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ سال میں ایک یادو بار ان سے میٹنگز کا انعقاد کیا جائے اور مل بیٹھ کر مشکلات کا حل نکالا جائے۔ اجلاس میں گاملے اوسلو ونستیرے کی اعلی قیادت نے شرکت کی جس میں ناروے کے سابق وزیر انصاف اور پارٹی کے سنیئر رہنما Odd Einar dørum،Gøril Bjerkhol Havro،Leif Roberg ،Helene Z Skulstad ،Espen Ophaug ،نواز خان، چوہدری غلام سرور پنڈی سلطان پور، عقیل قادر، سید حسنین شاہ دھنی، چوہدری احسن اقبال دھنی اور دیگر شامل ہیں۔ونستیرےVenstre پارٹی کے بارے میں مزید تفصیل جاننے کے لیے پارٹی کی ویب سائٹ www.venstre.no پر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔