ناروے۔ وائسز فور ورلڈ پیس کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان ” امن تقریب اور میوزک کنسرٹ ” کا انعقاد

7788991010اوسلو(عقیل قادر) Voices for world peace کے زیر اہتمام ایک فقید المثال ” امن تقریب اور میوزک کنسرٹ ” کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کالج اور یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں متعدد نامور نارویجن اور پاکستانی شخصیات بھی موجود تھیں۔ جن میں ناروے پارلیمنٹ کے صدرOlemic Thommassen، وزیر تعلیم Thorbj248rn R248e،ناروے کے سابق وزیر اعظم Kjell Magne Bondevik، لیبر پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ Jonas Gahr St248re، ملالہ یوسفزئی کے والد ضیا ء الدین یوسفزئی، سابق ممبر پارلیمنٹ افشاں رفیق، پاکستانی سفیر رفعت مسعود اور ایس وے SV پارٹی کے سربراہ Audun Lysbakken شامل ہیں۔پا رلیمنٹ کے صدرOlemic Thommassen نے افتتاحی خطاب کیاجبکہ ناروے کے سابق وزیر اعظم شیل مانگنے بوندے وِک نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے سکولز اور کالجز کا کردار انتہائی اہم ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو بتائیں کہ تشدد کا خاتمہ ڈائیلاگ کی صورت میں موجود ہے ۔ ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین یوسفزئی جب سٹیج پر تقریر کرنے آئے تو تقریب میں موجود نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ضیا ء الدین یوسفزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولاد ہمیشہ والدین کے نام سے پہچانی جاتی ہے مگر مجھے فخر ہے کہ میں اپنی بیٹی ملالہ کی وجہ سے پہچانا جاتا ہوں انہوں نے کہا کہ میں بھی ایک استاد ہوں اور آج اتنی بڑی تعداد میں طالبعلموں کو دیکھ کر مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ آرینہ عامر شیخ نے کہا کہ میرا سب سے بڑا خواب ہے کہ دنیا کا ہر بچہ سکول جائے کیونکہ تعلیم حاصل کرنا کسی بھی نعمت سے کم نہیں ہے۔ لیبر پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ Jonas Gahr St248reنے نیلسن منڈیلا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص نفرت لے کر پید ا نہیں ہوتا بلکہ زندگی کے نشیب و فراز اسے تلخ بنا دیتے ہیں۔ ایس وے SV پارٹی کے سربراہ Audun Lysbakkenنے کہا کہ دہشتگرد ہم میں منافرت اور تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر ہمارا انہیں ایک ہی جواب ہے کہ ہم متحد ہیں ۔ پاکستانی سفیر رفعت مسعود اور سابق رکن پارلیمنٹ افشاں رفیق نے بھی خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا۔ امن تقریب میں میوزک کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا جس میں معروف سنگرEllen Aabo، Emma Noor، عارف اور پاکستان کے پاپ سٹار فلک شبیر شامل ہیں۔فلک شبیر نے اپنے فن کا جادو جگایا اور نوجوانوں میں جوش و ولولہ پیدا کر دیا جس پر نوجوان انکے گانوں پر جھومتے رہے۔ Voices for world peace نے ” امن تقریب اور میوزک کنسرٹ ” کا انعقاد ڈائیلاگ فور پیس کے چیئرمین عامر جاوید شیخ اور fyrstikkalle سکول کے پرنسپل Erlend Sk229ltveit نے کے تعاون سے کیا۔

1313665511,11

اپنا تبصرہ لکھیں