ناروے اور نیٹو میزائل

 

ناروے اور نیٹو میزائل
ناروے کے نئے ڈیفنس منصوبے میں نیٹو میزائل سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے۔اس کی تنصیب  میں نارویجن عملہ بھی شامل ہو گا۔یہ اسٹاف اس نظام کو چلانے اور کنٹرول کرنے میں شامل ہو گا۔اس کے علاوہ وہ اس سسٹم میں خفیہ معاملات کی دیکھ بھال بھی خود ہی کرے گا۔جبکہ دوسرے معاملات کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج نارویجن عملہ اپنے ہاتھ میں رکھے گا۔
نیٹو کی دو ہزار دس کی کانفرنس میں ناروے کے لیے ڈیفنس کے اس نظام کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس کا مقصد مستقبل میں اس ملک کو درپیش خطرات سے نبٹنا تھا۔امریکہ نے درمیانے درجے کے مار کرنے والے میزائل ترکی، رومانیہ اور بلغاریہ میں نصب کرنے  کا فیصلہ کیا ہے۔یہ میزائل یورپ کے موجودہ ڈیفنس سسٹم کے ساتھ مدغم کر کے شیلڈ مکمل کی جائے گی۔جو کہ نیٹو کا کل علاقہ مکمل کرے گی۔نارویجن پارلیمنٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ چونکہ دوسرے کئی ممالک اس پراجیکٹ میں حصہ لے رہے ہیں اس لیے ناروے کے لیے بھی اس میں حصہ لینا ضروری ہے۔
روس کی حکومت نے اس بات پر تشویش ظاہر کی ہے کہ نیٹو کے میزائل اس کے بارڈر کے قریب نصب کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں