ہفتہ کے روز سے ناروے کی حدود میں داخل ہونے والے تمام افراد کے لیے ان کے نام کا اندراج کمپیوٹر میں لازمی قرار دے دیا گیا ہے جو کہ اب کاغذی کاروائی کا وقتی متبادل ہے۔
سرکاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ یہ قدم وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے جبکہ خاص طور پر کورونا وائرس کی نئی لہر پر قابو پانے کے لیے بھی یہ خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
وزیر انصاف مونیکا مالینڈ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حالات پر کنٹرول کے لیے ان تمام افراد کے لیے لازمی ہے جو ناروے کا بارڈر کراس کریں چاہیں وہ نارویجن ہوں یا غیر نارویجن کہ وہ ناروے داخل ہونے پر اپنا نام لازمی رجسٹر کروائیں۔
ناروے کی جانب سفر کے بہتر گھنٹے پہلے اور ناروے داخل ہوتے وقت لازمی مسافر اطلاع کریں۔
ہفتہ کے روز سے ناروے داخل ہونے والوں کے لیے ٹیسٹ کی پابندی بھی ایک دن کے اندر اندر لازمی ہو گی۔
NTB/UFN