ناروے میں دہشت گردی کے امکان کے بعد سے بیس اسلامی دہشت گرد پکڑے گئے جنہیںفوری طور پر ملک بدر کر دیا گیا۔بمطابق نارویجن ڈاگ بلادے کے۔پکڑے جانے والے افراد پناہ گزین تھے اور غیر قانونی طور پر ناروے میں مقیم تھے۔ملٹری انٹیلیجنس اور پولیس سیکورٹی اداروں کی متفقہ رائے ہے کہ جو دہشت گرد ناروے آنے کا ارادہ رکھتے تھے ان کے یہاں ایک یا ایک سے ذیادہ ذرائع موجود تھے۔
نارویجن امیگریشن محکمے نے فوری طور پر ناروے میں حالیہ امیگریشن کے درخواستگزاروں کی تحقیق شروع کر دی ہے اور ایسے تمام درخواست گزار جن کا تعلق کسی بھی انتہا پسند اسلامی تنظیم سے ہے انہیں علیحدہ کرنے کے بعد فوری طور پر ہوائی جہاز کے زریعے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔
جبکہ ناروے میں دہشت گردی کے خطرے کے دوران تمام پناہ گزینوں کی درخواستوں کو جلد از جلد نبٹا دیا گیا اور کسی کو بھی پناہ نہیں دی گئی۔ان تمام کا تعلق دہشت گرد گروپ سے تھا۔
جبکہ کئی ذرائع کا کنا ہے کہ نارویجن پولیس دہشت گردی کے بارے میں اطلاع دینے والے ذرائع سے نا واقف ہے۔