فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے ناروے میں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔نارو یجن امیگریشن کے شعبے یو این ای نے ایسے فلسطینی پناہ گزینوں کی جبری وطن واپسی ملتوی کر دی ہے جنہیں یہاں رہنے کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔تاہم جو لوگ اپنی مرضی سے جانا چاہتے ہیں وہ جا سکتے ہیں۔لیکن ادارے نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اس وقت تک انتظار کر سکتے ہیں جب تک کہ فلسطین کے حالات ٹھیک نہ ہو جائیں۔
اس وقت اسرائیل اور غزہ کی آرگنائیزیشن کے درمیان کشیدگی ہے۔جس کی وجہ سے غذہ کے رہنے والوں کے لیے بے یقینی اور عدم تحفظ کے حالات پیدا ہو چکے ہیں۔اسکا اثر وہاں پر تحفظ اور رہائش دونوں پر پڑا ہے۔اس وجہ سے امیگریشن حکام نے فلسطینیوں کو فی الحال وطن واپس بھیجنے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔اس وقت امیگریشن میں ایک سو فلطینی درخواستیں زیر غور ہیں۔