ناروے سے پناہ گزینوں کی جبری روانگی روک دی گئے

ناروے میں ازبکستان کے اس خاندان کو روک لیاگیا ہے جن کی ناروے میں پناہ کی درخواست رد کر دی گئی تھی۔یہ اقدام ایک اطلاع پر اٹھایا گیا ہے جس کے مطابق ناروے سے ازبکستان جانے والے خاندانوں کو وہاں گرفتار کر لیا گیا۔ان میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو پناہ لے چکے تھے اور وہ لوگ بھی جن کی درخواستیں رد کر دی گئیں تھیں۔اس معاملے میں مزید تحقیق کی جا رہی ہے۔مکمل تصدیق تک ان پناہ گزینوں کی روانگی عارضی طور پر روک دی گئی ہے ۔اس سلسلے میں نارویجن امیگریشن محکمے نے تمام متعلقہ اداروں کو اطلاع دے دی ہے کہ مزید معلومات تک ازبک پناہ گزینوں کو روک کر رکھا جائے۔
اس سال 79 ازبک پناہ گزینوں نے ناروے میں پناہ کی درخواستیں دیں۔جبکہ محکمہء امیگریشن نے اس سال 131 درخواستوں میں سے گیارہ درخواستیں منظور کی ہیں۔
UFN/NTB

2 تبصرے ”ناروے سے پناہ گزینوں کی جبری روانگی روک دی گئے

اپنا تبصرہ لکھیں